فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چھری مار گروہ نے سرراہ خاتون سمیت 3 افراد کو چھریوں کے وار کر کے بُری طرح زخمی کر دیا۔ تفصیلات، کارروائیوں سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، سی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں چار رکنی کے مطابق کھرڑیانوالہ میں مقامی مل میں کام کرنے والا امین اپنی اہلیہ شمائلہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ گٹ والا کے قریب عقب سے آنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چھری کے وار کر کے خاتون کو بُری طرح زخمی کر دیا۔ کینال روڈ پر بھی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سرراہ دو شہریوں کو چھریوں کے وار کر کے بُری طرح زخمی کر دیا۔ چھری مار واقعات پر سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر مذکورہ گروہ کو جلد ازجلد گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔