فیصل آباد میں شہری کی بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) عثمان ٹاؤن میں شہری کی بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں کے کھمبے پر چڑھ کر مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش‘ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت نیچے اتارلیا۔ علاقے میں بجلی بھی بند کردی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے بجلی کے کھمبے پر بیٹھے شخص سے بات چیت کرکے اسے اتارنے کی کوشش کی۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے کوشش کے بعد بالآخر کھمبے پر موجود شخص کو کرین کی مدد سے نیچے اتارلیا۔محمد افضل نامی شخص کے گلے پر تیز دھار آلے کے زخم پائے گئے جسے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ محمد افضل کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن