لاہور‘ اسلام آباد (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 940 ہو گئی ہے۔3 سے 13 اپریل کے دوران 8 ہزار 581 افغان شہری اپنے ملک واپس چلے گئے۔جن میں 3 ہزار 127 مرد،ایک ہزار 972 خواتین اور 3 ہزار 482 بچے شامل تھے۔310 غیر قانونی مقیم افغان خاندان287 گاڑیوں میں اپنے وطن واپس گئے۔