اسرائیل پر حملہ خوش آئند‘ سفاکیت کو بزورطاقت ہی روکناہوگا:ساجدمیر

Apr 15, 2024

لاہور(نوائے وقت رپو رٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کا اسرائیل پر حملہ خوش آئند ہے۔صرف ایران نہیں تمام اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف صف آراء  ہونا ہوگا۔فلسطینیوں پر جس سفاکیت کا مظاہرہ اسرائیل کی طرف سے کیا گیا اس کا راستہ بزور قوت ہی روکا جاسکتا ہے۔بیت المقدس کوپنجہ یہود سے آزاد کراکر دم لیں گے ۔  اسرائیل نے دہشت گردی کا ارتکاب کرکے فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا جس میں ہزاروں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔اس ظلم پر خاموشی جرم ہے، فلسطینیوں کو حق آزادی دینا ہو گا۔طاغوت اگر اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہے تو مسلم حکمران مظلوم فلسطینیوں کی مدد اور دفاع کیلئے کیوں نہیں جمع ہوسکتے۔

مزیدخبریں