لاہور (اے پی پی):سوئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ،لاہور سمیت مختلف اضلاع میں مزید 62 گیس کنکشن منقطع اور15 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس کی ریجنل ٹیم نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا ۔اسی طرح بہاولپور کی ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر دو اورکمپریسر کے استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا ،ملتان میں بھی ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11 گیس کنکشن منقطع کئے۔ ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس ٹیموں نے ساہیوال میں غیر قانونی استعمال پر3 گیس کنکشن منقطع ،فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 کنکشن منقطع اور ایک لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔ اسی طرح گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران غیر قانونی استعمال پر چار اور کمپریسر کے استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع اور 4 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔گجرات میں بھی گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع اور 3 سو 10 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسلام آ باد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن ،راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر6 کنکشن منقطع اور ایک لاکھ 20 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس ٹیم نے پشاور /کرک میں بھی میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال وغیر قانونی کنکشن پر 21 کنکشن منقطع اور5 لاکھ60 ہزار کے جرمانے عائد کیئے ۔مردان میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع اور 3 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ۔
سو ئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری، 62کنکشن منقطع
Apr 15, 2024