جسٹس منصور علی شاہ‘ جسٹس جواد حسن کا آئندہ ہفتے دورہ قطر متوقع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ‘ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن قطر یونیورسٹی کمرشل کورٹس کی افادیت اور ماحولیاتی تبدیلی پر خطاب کیلئے جائیں گے۔ جج صاحبان آئندہ ہفتے قطر یونیورسٹی میں انٹرنیشنل فورم آف کمرشل کورٹس سے خطاب کریں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو ماحولیاتی تبدیلی اور کمرشل کورٹس پر خطاب کریں گے۔ جسٹس جواد حسن 20 اپریل کو کمرشل کورٹس کے موضوع پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے ججز شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن