خیبر پی کے حکومت کی جانب سے وسائل کے بے دریغ استعمال پر تشویش ہے، مرتضیٰ جاوید 

Apr 15, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ( ن) خیبر پی کے کے سیکرٹری جنرل سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کی جانب سے صوبے کے وسائل کے بے دریغ استعمال پر تشویش ہے پہلے رمضان پیکیج اور اب عید پیکیج کی آڑ میں صوبے کے وسائل اپنے لوگوں میں بانٹے جارہے ہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے اس امتیازی پیکیج کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔اتوار کو ایم پی ایملک طارق اعوان کی رہائشگاہ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ہم  نے صوبے کی سطح پر مشاورت شروع کردی ہے اور اس امتیازی سلوک کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے،خیبرپختونخواکے غیور عوام کسی کو صوبے کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ٰکے یہ پیکیج سیاسی رشوت کے سوا کچھ نہیں ہے جس کی آڑ میں جاری شدہ  1.15بلین روپے میں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ وزیراعلی ٰکے پی کے نے اپنے فی ایم پی اے کو 1000پیکیج دیئے ہیں، صوبے کے غیر مستحقین  سے زبردستی تصدیق کرائی جارہی  ہے  جو قابل مذمت ہے۔

مزیدخبریں