واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کی ایک بیکری مالکن انگوٹھی پر لگا 4000 ڈالر کا ہیرا کھونے کے بعد گاہکوں کو کوکیز احتیاط سے کھانے کے لیے کہہ رہی ہیں۔ واشنگٹن میں سِس سوئٹس کوکیز اینڈ کیفے کی مالکن ڈان ’سِس‘ منرو نے بتایا یہ ہیرا ان کی انگوٹھی پر 36 برسوں سے موجود تھا۔ انہیں ڈر ہے کہیں ہیرا کوکیز کے آٹے میں نہ چلا گیا ہو۔ انہوں نے فیس بک پیچ پر لکھا کہ اگر وہ ہیرا کسی صارف کو ملے تو واپس کرنے پر ان کی ہمیشہ مشکور رہیں گی۔