پاکپتن(نیٹ نیوز) پاکپتن میں پچاس ہزار روپے کی شرط لگا کر ایک لیٹر ڈیزل پینے والا شخص ہلاک ہوگیا۔عارف والا کے گاؤں 75 ای بی کا رہائشی 27 سالہ مرتضی نے دوستوں کے ساتھ شرط لگائی اور 50 ہزار روپے کی شرط جیتنے کے لیے ایک لیٹر ڈیزل پی لیا۔ڈیزل پینے سے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی، تشویش ناک حالت میں اسے ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگیا۔
عارف والا میں 50 ہزار روپے کی شرط لگا کر ڈیزل پینے والا ہلاک
Apr 15, 2024