راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آل پاکستان نانبائی ایسو سی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے پنجاب حکومت کی جانب سے نان20روپے اور روٹی16روپے کے نئے ریٹ کومسترد کردیا اورکہا ہے کہ جب ہمیں روٹی 20روپے اور نان 25روپے کا ریٹ دیا گیا اس وقت میدے اور فائن کی بوری کا ریٹ9200روپے اور عام آٹا 8200روپے تھا آج ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اسے نانبائی مسترد کرتے ہیں اس وقت نان بائیوں کے کام میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں گیس نہیں اور مہنگے ایل پی جی گیس سلنڈر پر نان روٹی پکا رہے ہیں جس طرح پہلے گیس کے بل آتے تھے اسی طرح موجودہ بجلی کے بل آ رہے ہیں بلوں میں بے تحاشا ٹیکس ہیں وہ بھی دینے پر مجبور ہیں ،لہذا ہمیں یہ ریٹ منظور نہیں۔
نانبائی ایسو سی ایشن نے نان ‘روٹی کے نئے ریٹ کومسترد کردیا
Apr 15, 2024