صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کو 9 مئی کے واقعات پر درج میانوالی کے مقدمات میں آج عدالت میں پیش کیا جائیگا 

سرگودھا (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی خواتین صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کو 9 مئی کے واقعات پر درج میانوالی کے مقدمات میں آج پیر15 اپریل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا میں پیش کیا جائیگا جو 14روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر سرگودھا جیل میں بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حج محمد اعجاز بٹر نے میانوالی میں 9 مئی کے واقعات پرتھانہ سٹی، تھانہ کمر مشانی،تھانہ موسی خیل میں درج مقدمات میں تحریک انصاف کی خواتین صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا گزشتہ تاریخ پیشی پر 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر کے ڈسٹرکٹ جیل بھجوا دیا اور مقدمات کی مذید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی جس پر ملزمہ خواتین کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے آج  پیر15 اپریل کو دوبارہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...