شاہدہ لطیف کا نعتیہ مجموعہ شان مصطفیؐ شائع ہوگیا

Apr 15, 2024

 لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ  برائے حسن کارکردگی شاعرہ ادیبہ صحافی شاہدہ لطیف کا نعتیہ مجموعہ’’ شان مصطفیؐ‘‘ ماورا پبلشرزلاہور کے زیر اہتمام شائع ہوگیا۔ شاہدہ لطیف کے اس سے پہلے 10 شاعری کے مجموعے اور 8 نثر کی کتابیں ادبی اور صحافتی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔ ان کی شاعری اور نثرکی کتابیں معجزہ ’’میں پاکستانی ہوں،برف کی شہزادی،عظیم برطانیہ، بیت اللہ پر دستک،خواب سونے نہیں دیتے،پاکستان میں فوج کا کردار،امریکہ اسلام اور عالمی امن،قائداعظم محمد علی جناح‘حکایات کا انسا ئیکلوپیڈیا‘‘ شائع ہو چکی ہیں۔ شان مصطفی "نعتیہ مجموعے کا سرورق معروف مصور اسلم کمال نے بنایا ہے جبکہ کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم اور ڈاکٹر مشرف حسین انجم کی آراء بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں