فیروزوالہ( نامہ نگار ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا مسلم لیگ ن کا ہر دور عوام کی خدمت سے عبارت ہے۔ حکومت کے خلاف تحریک چلانے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہے۔ ان کا سب ایک ہی ایجنڈا ہے پاکستان کو کمزور اور عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔ موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ایک سال میں مہنگائی 40 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد رہ گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 139میں 2 مقامات پر ملک عمران رحمت ڈوگر اور حاجی طارق محمود ڈوگر کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے عہدے داران اور امیدوار پی پی 139 رانا افضال حسین بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے ترقی و خوشحالی کا رخ اب دیہی علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔ آئندہ چندہ دنوں میں خانپور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تمام بنیادی سہولیات دی جارہی ہے تاکہ عام آدمی کی بہتری اور خوشحالی پیدا ہو۔ خانپور میں پی سی سی گیس کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے اور طالبہ و طالبات کیلئے سکولز کو اپ گریڈیشن کیا جائے گا۔ 21اپریل کو مسلم لیگ کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔
مسلم لیگ ن کا ہر دور عوام کی خدمت سے عبارت ہے:رانا تنویر حسین
Apr 15, 2024