لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) تحریک انصاف کے رہنما ،انسانی حقوق کے علمبردار اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصل معاملہ آئین کا تحفظ ہی ہے۔ یہ آئین ہی ہے جو عوام کے حقوق کی بات کرتا ہے۔ عوام کی بنیادی حقوق سے محرومی ثابت کرتی ہے کہ آئین خود حقوق سے محروم ہے۔ اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوگی جو سیاسی پارٹیاں آئین کی خالق ہونے کی دعویدار ہیں۔
حکومت کے لالچ میں آئین کو روند دیتی ہیں۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق چودھری نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین قوم کی آواز ہے۔ جب آئین کی پاسداری نہیں ہوگی تو ملک کسی صورت ترقی نہیں کرے گا۔ آئین بنیادی طور پر عوام کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور اب ہمیں اس آئین کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کی یہ تحریک آئین کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس آئین میں درج عوام کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائے گی اور ہم وکلا اس کے ہر اول دستہ ہیں۔
پاکستان کا اصل معاملہ آئین کا تحفظ ہی ہے:اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ
Apr 15, 2024