نوشکی دہشت گردی ، حکومت مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائے:عابد حسین صدیقی 

Apr 15, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے نوشکی بلوچستان میں دہشت گردی واقعہ میں مزدوروں کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری تحقیقات اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور جاں بحق ہونیوالے افراد کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی ہے۔مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔
اور جاں بحق افراد کے خاندانوں کی مالی مددبھی کی جائے۔

مزیدخبریں