مریم نواز شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے:خواجہ عمران نذیر  

Apr 15, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر حادثہ میں زخمی ہونیوالے بچے ارسلان کی رہائش گاہ گئے اور انکی خیریت دریافت کی۔وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک بھی ہمراہ تھے۔وسن پورہ کے رہائشی 16 سالہ ارسلان ٹانگ چند روز قبل ایک حادثہ میں ٹوٹ گئی تھی۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے ارسلان کو حوصلہ دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے تحائف، راشن اور ضروری ادویات انکے گھر والوں کے حوالہ کیں۔صوبائی وزیر صحت نے گھر والوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ صوبائی حکومت ارسلان کے علاج معالجہ پر مکمل اخراجات برداشت کرے گی۔ بچے کی مکمل بحالی و صحت کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز ارسلان اور انکے والدین سے جلد ملنے آئیں گی۔ معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے کہا کہ مریم نواز شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔

اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی ارسلان کے گھر موجود تھی۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر صحت کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

مزیدخبریں