لاہور( کامرس رپورٹر)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمدات کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ مختلف ڈیوٹیز اور فریٹ چارجز میں کمی کے ساتھ ساتھ نئی عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی صنعت دنیا میں پاکستان کی منفرد پہچان ہے اس لئے حکومت سخت مشکلات سے دوچار اس صنعت کی مکمل سرپرستی کرے۔