لاہور(نامی نگار)عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد پردیسیوں کی واپسی لاہور کا سلسلہ شروع ہونے پرسی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے حکم پر داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔شہر کے بس اڈوں پر بھی اضافی پٹرولنگ آفیسرز تعینات کردئیے گئے۔سی ٹی او نے سرکل افسران کو داخلی و جارجی راستوں کا وزٹ کا حکم دیا اور کہا کہ اڈا انتظامیہ و دیگر الائیڈ محکموں سے ملکر جامعہ ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے۔شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔