افغانستان میں بارش، سیلاب سے 33 افراد ہلاک، 27 زخمی

Apr 15, 2024

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں 3 روز سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے۔محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان جانان صائق نے کہا کہ ’جمعہ سے شروع ہونے والی بارشوں کی وجہ سے سیلاب میں بدقسمتی سے 27افراد  زخمی ہوئے۔زیادہ تر ہلاکتیں چھتیں گرنے سے ہوئیں جبکہ تقریباً 600 مکانات کو نقصان پہنچا یا تباہ ہو گئے، 600 کلومیٹر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی جبکہ تقریباً 2 ہزار ایکڑ زرعی زمین سیلاب سے بہہ گئی۔ملک کے 34 میں سے 20 صوبوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں