لاہور(سپورٹس رپورٹر) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا میں شرکت کرنیوالی پاکستان ہاکی ٹیم کی تیاری کے سلسلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ہاکی تربیتی کیمپ میںآج کھلاڑی عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں رپورٹ کرینگے۔ قومی ہاکی کیمپ مینجمنٹ نے اس سلسلہ میں کیمپ کے انتظامات سے متعلق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا کو بریفنگ دی۔