اپوزیشن کی ریکوزیشن پرقومی اسمبلی کااجلاس آج طلب

اپوزیشن کی ریکوزیشن پرقومی اسمبلی کااجلاس آج طلب کرلیاگیا۔تفصیلات کےمطابق سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق اجلاس کی صدارت کرینگے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔اپوزیشن انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی ، اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار تحشیہ آرڈیننس 2024 ایوان میں پیش کریں گے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی پہلی ششماہی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے ،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022 ایوان میں پیش کریں گے،بھارت کی جانب سے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی بیراج کی حالیہ تکمیل پاکستان کی طرف آبی جارحیت کے بارے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ ملک بھر میں یوریا کھاد کی کمی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن