بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں رین ، اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ

بلوچستان میں بارشوں سےمتاثرہ علاقوں میں رین اوراربن فلڈایمرجنسی نافذکردی گئی۔ترجمان حکومت بلوچستان کاکہناہےکہ تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پندرہ اور سولہ اپریل کو سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے۔وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی کی زیرصدارت بارشوں کی صورتحال پر صوبےکے ڈویژنل کمشنرز اور پی ڈی ایم اے حکام کا آن لائن اجلاس ہوا، اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے کی مجموعی بارشوں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی کاکہناتھاکہ تمام فیلڈ آفیسرز کو جو وسائل اور سپورٹ درکار ہے فراہم کریں گے ،عوام کو مشکل اور تکلیف سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے،فیلڈ افسران نکاسی آب کے نالوں پر موجود انکروچمنٹ کو ختم کریں ۔محکمہ موسمیات کےمطابق آج اورکل کوئٹہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی ،لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات، خضدارمیں بارش  متوقع ہے۔جبکہ کوہلو، مسلم باغ، تربت، ہرنائی، کوہلو، نصیر آباد، جعفرآباداورچاغی میں بھی بارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجگور، گوادر اور کیچ میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں جاری موسلادھاربارشوں اور ہنگامی حالات کے پیش نظر حکومت بلوچستان نےسکول بند کرنے فیصلہ کیا۔ کوئٹہ سمیت بارشوں والے اضلاع میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 15 اور 16 اپریل کو بند رہیں گے۔اس حوالےسےسیکریڑی سیکنڈری ایجوکیشن صالح ناصر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔    

ای پیپر دی نیشن