گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر رانا فریاد حسین نے گندم کی موجودہ پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں گندم کا ریٹ2800سے لیکر3200تک ہے جبکہ حکومت نے گزشتہ سال والا ہی ریٹ طے کیا ہے جوکہ کسانوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے جس سے گندم کی کاشت پر آئے اخراجات بھی نہ پورے ہوں گے اور گزشتہ سال24سووالی کھاد34سومیں ملی اب34سووالی کھاد5ہزارمیں خرید کی اور ڈی اے پی کھاد15000میں ملی 50سے70روپے تک فی یونٹ بجلی ملی اور ڈیزل 300روپے فی لیٹر خرید کر گندم کے لیے زمین تیار کی جس سے کسانوں کا فی ایکڑ 2لاکھ روپے تک خرچ ہوا ہے جبکہ حکومت نے جو پالیسی تیار کی ہے جس میں فی ایکڑ 6بوری اور صرف 6ایکڑ تک کے کسان سے خرید کرے گی ۔