گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صدر ڈی سی کالونی حاجی امجد سلیم بٹ نے اپنی رہائش گاہ پردوست احباب اور ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔اس موقع پر صدر ڈی سی کالونی حاجی امجد سلیم بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید کا تہوار ہمیں باہمی اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے، عید خوشی اور مسرت کے اظہار کا دن ہے اور اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہم خوشیوں کو اجتماعی طور پر منائیں تاکہ پورا معاشرہ مسرور اور مطمئن ہو۔عید الفطر شکر اور خوشی کا تہوار ہے۔ آج کے اس پرمسرت دن کے موقع پر ہم یہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر مثبت معاشرے کی تعمیر میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔