نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) سابق ممبر صوبائی اسمبلی واجد علی خاں کی خصوصی کاوش سے پی پی 139 کی مہر برادری اور مسیحی برادری نے مسلم لیگ ن کے امیدوار راناافضال حسین کی حمایت کااعلان کر دیا اس موقع پر شرقپور خورد اور کوٹ عبدالمالک میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی بوٹا حاجی طارق رحمت علی حاجی منیر تنویرحسین ملک ضیاء ڈاکٹر سیف اللہ رانااکرم افضل ذوالفقار بھٹی نے ساتھیوں سمیت راناتنویرکی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے راناافضال حسین کی حمایت کااعلان کرتے کہا کہ 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں راناافضال حسین کو واضح برتری سے کامیاب کرایا جائے گا۔
پی پی 139 کی مہر ‘ مسیحی برادری کا لیگی امیدوار راناافضال حسین کی حمایت کااعلان
Apr 15, 2024