آر پی او کا بیساکھی میلہ تقریبات کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے ہمراہ حسن ابدال گردوارہ سری پنجہ میں جاری بیساکھی میلہ کی تقریبات کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ.لیااس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف بھی موجود تھے۔ ڈی پی او اٹک نے سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے بہترین سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا. آر پی او نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پرموجود پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سکھ یاتریوں کی فول پروف سیکیورٹی کو ہرممکن طریقے سے یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایاجائے۔

ای پیپر دی نیشن