اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی ٹی ڈی نے وفاقی دارالحکومت میں کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کے کوائف کے اندراج کا کام شروع کردیا اس سلسلے میں تھانہ بنی گالا اور تھانہ کھنہ کے علاقے میں 501 گھروں کے227 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کیا، ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ اس مہم کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضا ء کو برقرار کھنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچاجاسکے انہوں نے مزید کہا کہ کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کے کوائف کے اندراج سے نا صرف شرپسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جاسکتی ہے بلکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کوغیر قانونی سر گرمیوں سے روکا جاسکتا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج شروع
Apr 15, 2024