اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ہمک کے علاقے میں 45 سالہ زخمی شخص پمز ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق مضروب اسم مسکن نامعلوم و بزریعہ ریسکیو 1122 پمس ہسپتال شفٹ ہوا تھا جو دوران علاج معالجہ جاں بحق ہو گیاجس کی نعش ڈیوٹی افیسر تھانہ ہمک عظمت باجوہ اے ایس ائی نے پوسٹ مارٹم کے بعد پمس کی مارچری میں رکھوائی اور متوفی کے فنگر پرنٹ بزریعہ ایدھی سنٹر ایکسپرٹ حسب ضابطہ حاصل کر کے نادرہ بھجوائے گئے تھے جو no match آئے ہیں پولیس نے متوفی کے ورثاء کی تلاش کیلئے شوروغوغا بھی جاری کردیا ۔