راولپنڈی سٹاف رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ عالمی امن کے ذمہ دار اداروں کا منافقانہ رویہ دنیا میں جنگ و جدل کی بنیادی وجہ ہے۔ اقوام متحدہ عالمی استعمار ی جارحیت کو روکنے کے بجائے اسے جواز فراہم کرنے کے کام آرہی ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ مسلم امہ دنیا میں دہشتگردی اور اسکی سرپرستی کے مرتکب امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے، اگر مسلم ممالک متحد نہ ہوئے تو ایک کے بعد دوسرے اور پھر تیسرے کی باری آتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم ترحیم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد نوشکی بلوچستان میں مسافر بس کے مسافروں سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کی بلندیِ درجات کیلئے کیا گیا۔ یوم ترحیم کے موقع پر شہداء کے بلندی درجات اورافواج پاکستان کی کامیابی، عالم اسلام کے مصائب و آلام کے خاتمہ ،مسائل کے حل اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی ،استحکام و ترقی کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔