پشاور(بیورو رپورٹ)پاکستان 2023 میں دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ ملکوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا اس فہرست میں بنگلادیش پہلے نمبر پر ہے، آئی کو ایئر کی ورلڈ ائیر کوالٹی رپورٹ 2023 کے مطابق ہوا میں آلودگی کی اوسط مقدار 2اعشاریہ 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہونی چاہئے مگر بہت ہی تشویش کی بات ہے کہ 2023 میں پاکستان میں ہوائی آلودگی کا معیار 73اعشاریہ 7پی ایم کی خطرناک حد تک ریکارڈ کیا گیا، یہ شرح اوسط معیار سے کئی گنا زیادہ اور خطرناک ہے، سابق وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے آئی کو ایئر کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ ہوائی آلودگی کا یہ معیار صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے، 2023 میں لاہور، کراچی، پشاور ،اسلام آباد اور کئی شہروں کو ہوائی آلودگی کا سامنا رہا، سردیاں ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان کے شہر آلودہ شہروں کی فہرست میں شامل ہیں، ہوائی آلودگی کو خطرناک حد سے نیچے لانے کیلئے نیشنل کلین ایئر پالیسی 2023 پر عملدرآمد ناگزیر ہے، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو اس بحران کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔