شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،عاشق حسین

Apr 15, 2024

اسلام آباد (وقائع نگار )شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔عوام پو لیس کا ساتھ دے تو جرائم کو مکمل ختم کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھا نہ سنگ جانی عاشق حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے عوام علاقہ سے اپیل کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کسی کو بھی دوکان یا مکان کرایے پر دیتے وقت مقامی تھانے میں اندراج ضرور کروائیں  اسی طرح گھروں اور دفتروں میں ملازم رکھتے وقت اچھی طرح چھان بین کرلیں اور ساتھ ہی تھانے میں اندراج کروائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جا سکے۔اگر کسی واردات میں کرایہ دار یا ملازم شامل پا یا گیا تو اس کے ساتھ مالک مکان اور دوکاندار کیخلاف بھی  قانونی کا روائی کی جا ئے گی۔ ایس ایچ او عاشق حسین نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے علاقے میں پو لیس گشت کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔اہلیان علاقہ کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھیں تو فوری پو لیس کو اطلاع دیں تا کہ بروقت ایکشن لیا جا سکے۔علاوہ ازیں علاقے کے تا جروں اور مقامی لو گو ں نے ایک سروے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ایس  ایچ او عاشق حسین نے ہمیشہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کیا اور علاقے کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا ۔ایس ایچ او کی بہترین حکمت عملی سے لو گ راتو ں کو سکون کی نیند سوتے ہیں ایس ایچ او عاشق حسین رات کو خود ٹیم کے ہمراہ علاقے میں گشت کرتے ہیں تھانے آنے والے سائلین کو مکمل قانونی معاونت فراہم کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں