فتح جنگ (نامہ نگار)ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں تمام مسلمان ملکوں کو ایران کا ساتھ دینا چاہیے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمبڑیال نے ن لیگ کے رہنما ٹھیکیدار افتخار اعوان کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان،سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان،سینئر نائب صدر ضلع اٹک حاجی ذوالفقار علی بلوچ،میر نوید،صدر پی پی 2سردار قدیر خان صدکال،سٹی صدر چوہدری ظہور احمد،سابق وائس چئیرمین ملک بلال عباس،صدر فتح جنگ بار عبدالناصر جمال ایڈووکیٹ،ملک سعید ایڈووکیٹ ،،عابد عزیز خان ایڈووکیٹ،حاجی ملک شفیق کونسلر،حاجی ضیا الدین،ملک آصف بشیر،قاضی شاہد محمود،شخ عثمان سمیع،سردار الماس خان صدکال،ملک عمران عباس،ملک محمد سجاد،آفتاب نمبردار،ملک محمد اسلم،بلال اعوان،ملک اخلاق احمد،بھولا خان بالڑہ،مبشر گجر،ملک جہانگیر،ملک رشید،حاجی سلمان اعوان،چوہدری اعجاز لنڈ،چوہدری انور،چوہدری دانیال طاہر،مینارٹی ونگ کے سرفراز مسیح کے علاوہ کیثر تعداد میں ورکروں نے شرکت کی ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان نے کہا کہ جس طرح میاں شہباز شریف نے پنجاب میں ترقی کے جھنڈے گاڑے ہیں اسی طرح اب وفاق میں بھی سپیڈ سے کام کرکے عوام کو ریلیف مہیا کریں گے ملک سہیل خان اور چوہدری شیر علی خان کے ساتھ ملکر عوام کے مسائل حل کریں گے الیکشن میں چند ووٹوں سے ناکامی کے باوجود عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے لوگوں کی خدمت کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔