اڈیالہ (نا مہ نگار)کچہری سے گوکھپور اور اڈیالہ تک جانے والی ویگنوں اور سوزوکیوں کے کرائیوں میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران کئی گنا اضافہ کردیا گیاہے، عوام کے ساتھ اس زیادتی پر پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک وارڈن مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔جس پر یہاں کے عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور ڈی سی راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ کچہری سے اڈیالہ جانے والی پبلک سروس گاڑیوں کو کرایہ نامہ جاری کیا جائے اور انہیں سختی سے اس پر عمل کرنے کا پابند کیا جائے۔ تاکہ عوام کو اس مہنگائی کے دور میں کچھ تو ریلیف مل سکے ۔