کلر سیداں،چالان کرنے پر نوجوان کی کانسٹیبل سے ہاتھا پائی

کلر سیداں (نامہ نگار)چالان کرنے پر نوجوان کی کانسٹیبل سے ہاتھا پائی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کلر پولیس کی حوالات میں بند کردیا۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی کے اے ایس آئی جہانگیر افضل بھٹی دوران گشت ولایت آباد میں موجود تھے کہ اسی دوران سرصوبہ شاہ کی جانب سے ایک موٹر سائیکل سوار بغیر ہلمٹ تیز رفتاری سے آیا جس کو با امداد ہمرائیاں روکا اور شناختی کارڈ اور موٹر سائیکل کے کاغذات طلب کئے گئے تو موٹر سائیکل سوار نعیم ساجد ساکن پھری کا 200روپے چالان کیا گیا جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے مزاحمت کرنے لگا اور کنسٹیبل بلال حیدر کیساتھ ہاتھا پائی پر اتر آیا جس پر اسے قابو کر کے استغاثہ مرتب کر کے اسے تھانہ کلر سیداں کی حوالات میں بند کروا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن