ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر تحصیل گوجرخان کا میڈیکل سٹورز اور کلینکس کا معائنہ

گوجرخان (نامہ نگار) ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر تحصیل گوجرخان ڈاکٹر ماریہ ظفر نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی ہدایت پر ہاؤسنگ سکیم نمبر ایک گوجر خان میں میڈیکل سٹورز،فارمیسیز اور کلینکس کا وزٹ کیا ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مختلف چالان کر کے کیس مزید کارروائی کے لیے سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ راولپنڈی کو ریفر کر دیے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی فارمیسی میڈیکل سٹور یا کلینک کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہ ہو جو کہ غیر قانونی اور ڈرگ ایکٹ کے خلاف ہو اگر کوئی بھی ملوث پایا گیا تو اس کے ساتھ سخت قسم کی کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن