راولپنڈی (جنرل رپورٹر )جماعت ِاہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما راجہ آصف علی خان نے کہا ہے کہ ایران ، اسرائیل کے مظالم کا جواب دینے میں حق بجانب ہے ،انہوںنے کہا کہ ایران کو نہتے فلسطینیوں پر بہیمانہ ظلم و ستم سے نہ روک سکنے والی ممالک اور بین الاقوامی ادارے اب صرف چھ دن ایران کو بھی اسرائیل کو ویسا ہی جواب دینے دیں تو صیہونی فتنہ سے ساری دنیا کو ہمیشہ کے لئے نجات مل سکتی ہے۔