پی پی 10 ، مسائل کے حل کیلئے  19 یوسیزمیں کمیٹیاں بنائی جائیں گی

چک بیلی خان(نامہ نگار)ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز نے حلقہ پی پی 10 کی عوام کی آسانیوںکے لئے ایک انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے تمام 19 یو سیز میں سے ہر ایک یو سی سے پانچ ذمہ دار اشخاص پر مشتمل با اختیار کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جن کی نگہرانی خود ایم پی اے کریں گے اگلے ہفتہ سے چوہدری نعیم اعجاز ہر چار یو سیز کا خود وزٹ کریں گے کمیٹی کا مقصد عوام کو دہلیز پر مسائل سننا اور ان کو ترجیحات پر حل کرنا ہے چوہدری نعیم اعجاز نے ایک بیان میں کہا کہ کمیٹی کے تمام معملات میں خود اور میری ٹیم براہ راست دیکھے، سنیں اور حل کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن