ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)فلسطین کے بے گناہ مسلمانوںکواپنی دہشت گردی کانشانہ بنانے والے اسرائیل کومنہ توڑجواب دینے کی خاطرایران کی مسلح افواج نے موثرحملہ کرکے عالم اسلام کے اندرجذبہ جہادکی روح پھونک دی ہے،اسرائیلی فوج اوراسرائیلی اسلحہ بے گناہ مظلوم مردوخواتین اورمعصوم بچوںپرجس بے دردی کے ساتھ استعمال کیاگیا،اورہزاروںمسلمانوںکے قتل عام کی امریکہ کی آشیربادسے اسرائیل نے درندگی کی جونئی حرکتیںمتعارف کروائیں،پوری دنیاکے لوگوںنے اسرائیلی جارحیت کی شدیدمذمت کی،ایران نے اسرائیلی جارحیت کاراستہ روکنے کیلئے جوجرائتمندانہ قدم اٹھایاہے،پوری پاکستانی قوم ایرانی حکومت اورایرانی فوج کے فیصلہ کوخراج تحسین پیش کرتی ہے،اب عالم اسلام کومتحدہوکریہودیوںکے غاصبانہ اورظالمانہ حملوںکونیست ونابودکرنے کیلئے جہادکے راستے کواپناناہوگا،بے گناہ فلسطینیوں اورقبلہ اول کواسرائیلی بربریت اورامریکہ کی شرمناک حرکتوںسے محفوظ رکھنے کیلئے عالم اسلام ہرقسم کے خوف سے آزادہوکراپنے اپنے حصے کاکرداراداکرنے کیلئے میدان عمل میںنکلے،فتح ونصرت عالم اسلام کامقدربنے گی،ان خیالات کااظہارسیدعمران حیدرنقوی،انجمن غلامان مصطفیؐکے صدرپیرزادہ سیدسلطان شاہ کاظمی،سیدمختیارحسین شاہ،اورتنظیم اہلسنت کے جنرل سیکرٹری حافظ علیم الرحمن تنولی،انجمن شہریان ٹیکسلاکے صدر ڈاکٹر محمدزواراعوان نے الگ الگ بیانات میںاپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکومت اورپوری قوم کواسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنناہوگا ،سیدعمران حیدرنقوی نے کہاکہ ایران نے اسرائیل اورامریکہ کاغرورخاک میںملانے کیلئے جس جرائت کامظاہرہ کیاہے،ہمارے جذبوں کوایک نیا حوصلہ ملاہے،اورہم ایرانی حکومت کی جرائت اوربہادری کی تائیدکرتے ہوئے اپنے حکمرانوںسے گزارش کرتے ہیں،پوری دنیاکے مسلمان مظلوم فلسطینیوںکی مددکیلیئے پاکستانی حکومت اورپاکستانی فوج کی طرف امیدبھری نگاہوںسے دیکھ رہے ہیں۔