گوجرخان میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد امنڈآئی

گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد امنڈآئی گلی محلوں بازاروں میں پیشہ ور بھکاری ٹولیوں کی صورت میں بھیک مانگ رہے ہیں مقامی انتظامیہ پولیس کی طرف سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے مقامی تاجروں نے بھی چند روزقبل شہر میں پیشہ وربھکاریوں کے حوالہ سے پولیس تھانہ گوجرخان کو تحریری درخواست دی کہ گوجر خان شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جن میں بچے اور نوجوان لڑکیاں بھی شامل ہیں ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے لیکن پولیس کی طرف سے ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف تا حال کوئی کارروائی نہ ہو سکی اس حوالہ سے تاجروں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...