حاجی عبدالفرید خان مرحوم نیک اور درویش صفت انسان تھے، قاضی احمد اکبر

Apr 15, 2024

حضرو (نمائندہ نوائے وقت)ممبر پنجاب اسمبلی و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف اٹک قاضی احمد اکبر خان نے کہا ہے کہ حاجی عبدالفرید خان مرحوم ایک نیک اور درویش صفت انسان تھے انہوں نے ہمیشہ قران و سنت کے مطابق زندگی گزاری رمضان المقدس کے بابرکت مہینے کے آخری حشرہ  میں ان کی وفات  اس بات کی دلالت کرتی ہے کہ اللہ ان سے راضی تھا اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ترجمان پاکستان تحریک انصاف اٹک اور اپنے دیرینہ ساتھی عمران خان کے سسر کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کہ ہمراہ امین اللہ خان اور ملک ذیشان اعوان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں