قبلہ اول مسجد اقصی کی حفاظت مسلمانوں کافرض ہے، ریاض احمد چشتی

Apr 15, 2024

کھنڈہ (نامہ نگار )مرکزی تنظیم علمائے اہلسنت و جماعت ضلع اٹک کے سرپرست اعلیٰ حافظ ریاض احمد چشتی,صدر علامہ مقصود اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قبلہ اول مسجد اقصی کی حفاظت مسلمانوں کافرض ہے اسماعیل ہانیہ کے بچوں کی شہادت کے ذمہ دارغفلت میں ڈوبے ہوئے مسلم حکمران ہیں اسرائیل ایک صیہونی ریاست ہے جس نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے تمام مسلم ممالک اس میں مجرمانہ خاموشی کے مرتکب ہورہے ہیں,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں پندرہ ہزار معصوم بچوں کہ شہادت امت مسلہ کے منہ پر طمانچے کے مصداق ہے لیکن مسلم حکمران امریکی غلامی میں اس قدر ڈوبے ہوئے ہیں کہ انکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عالمی سطح پر اپنے فلسطینی بھائیوں کے لئے آواز بلند کریں تاکہ کل اللہ کے حضور سچے ہوسکیں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل اور یہودیوں کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو انکی سرزمین سے بے دخل کیا جبکہ بیت المقدس اور مسجد اقصی سے بھی انہیں بے دخل کرنے کی اسرائیلی کوششوں کا ساتھ دیا۔

مزیدخبریں