اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں،165کلومنشیات برآمد،15ملزمان گرفتار

Apr 15, 2024 | 13:26

اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 13کارروائیوں میں 165 کلو منشیات برآمد کرکے15 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق  ملتان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 700 گرام ہیروئن برآمد کی گئی،لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 523 گرام آئس برآمد ہوئی،پشاور ائیرپورٹ پر دو کارروائیوں میں دوحہ جانے والے دو مسافروں سے ایک کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 61 ہیروئن بھرے کیپسولز ،اسلام آباد میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 67 گرام ہیروئن برآمدکر لی گئی ،ساہیانوالہ فیصل آباد سے 97 کلو چرس برآمد،لاہور کی مزید دو کارروائیوں میں تین ملزمان سے 21 کلو افیون 1.4 کلو ہیروئن اور 15 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ راشد منہاس روڈ کراچی کے قریب تین ملزمان سے 22.8 کلو چرس برآمد ہوئی،ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو کارروائیوں میں دو ملزمان سے ایک کلو ہیروئن، 6 کلو چرس اور 375 گرام آئس برآمد ہوئی،بحریہ ٹائون کراچی میں دو ملزمان سے 512 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں