اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی)نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے روز مرہ کے جرائم اور منظم دہشت گردی میں اضافے کی مذمت کی ہے ۔او آئی سی نے بیان میں کہا کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کے تحفظ میں انتہا پسند آباد کاروں کے گروہوں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کیخلاف جرائم میں اضافے اور منظم دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ جرائم فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ، املاک کو تباہ کرنے، مغربی کنارے کے کئی دیہاتوں میں گھروں، گاڑیوں اور زرعی زمینوں کو جلانے کے ذریعے ہو رہا ہے۔بیان میں مزید کہا کہ یہ جرائم "درجنوں شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے کا باعث بن رہے ہیں اور یہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی توسیع اور بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں ۔
او آئی سی کی فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں منظم دہشت گردی میں اضافے کی مذمت
Apr 15, 2024 | 13:31