پنجاب کی کارکردگی حوصلہ افزاء ، دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کریں :وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں کے نقصانات سے متعلق این ڈی ایم اے کو حکومتوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کے لیے حکومت پرعزم ہے .اس ضمن میں پنجاب کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے . لہٰذا دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کے لیے اقدامات کریں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے. بجلی  کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے کنسلٹنس کی تعیناتی ضروری ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں بارشیں ہو رہی ہیں. این ڈی ایم اے حکومتوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل واضع کرے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، بجلی چوری روکنے کیلئے پنجاب کی کاوش قابل تعریف ہے. دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کریں. ورلڈ کلاس کنسلٹنٹس موجود ہیں ان کو لے کر آئیں تاکہ وہ رپورٹس دیں اور ہم تیزی کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھ سکیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی میں بجلی کے بلین ڈالرز کے منصوبے ہیں، ٹینکر مافیا ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن