ایران اسرائیل کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے لگیں

Apr 15, 2024 | 18:46

ویب ڈیسک

ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل 90 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔ 


تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران، اسرائیل کشیدگی برقرار رہی تو خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک بڑھ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امکان ظاہرہ کیا جارہا تھا کہ ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں