آئی ایم ایف، عالمی بینک کے اجلاسوں کا آغاز آج ہوگا

Apr 15, 2024 | 23:45

ویب ڈیسک

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کا آغاز آج سے واشنگٹن میں ہورہا ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ایونٹ کے دوران وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف اور صدر عالمی بینک سے ملاقاتیں ہوں گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں وزیر خزانہ نئے قرض پروگرام کیلئے دو درخواستیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایک درخواست ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی اور دوسری کلائیمیٹ چینج کیلئے اضافی فنڈز کیلئے ہو گی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت کے نتیجے میں آئی ایم ایف مشن مذاکرات کیلئے آئندہ ماہ پاکستان آئے گا۔

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں امریکا پاکستان بزنس کونسل کےوفدسے ملاقات کی ہے، جس میں زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی میں بیرونی سرمایہ کاری سے متعلقہ امور پربات چیت ہوئی۔

مزیدخبریں