ارسا کے مطابق کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمداور اخراج چار لاکھ بہتر ہزار آٹھ سوسینتیس کيوسک ہے۔ چشمہ بيراج پر پانی کی آمد پانچ لاکھ پینتیس ہزارپانچ سو انیس کيوسک جبکہ اخراج پانچ لاکھ انتیس ہزاردو سو بیس کيوسک ہے۔ تونسہ بيراج کے مقام پر پانی کی آمد اوراخراج سات لاکھ سات ہزار کيوسک ہے۔ گدو بيراج کے مقام پر پانی کی آمد دس لاکھ چھبیس ہزارسات سو آٹھ اور اخراج دس لاکھ چھبیس ہزارایک سو سترکيوسک ہے۔ سکھر بيراج کے مقام پر پانی کی آمد اوراخراج دس لاکھ آٹھ ہزارتین سو اکتہر کيوسک ہے۔ تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سو بیالیس اعشاريہ بائیس فٹ،ڈيم ميں پانی کی آمد تین لاکھ تیراسی ہزارپانچ سو کيوسک جبکہ اخراج تین لاکھ چون ہزارتین کيوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سو چھ فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج چھہتر ہزارنو سو پینتالیس کيوسک ہے۔ اس کے علاوہ دريائے کابل ميں اونچے درجے کا سيلاب ہے۔ دريائے کابل ميں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤایک لاکھ چوالیس ہزارکيوسک ريکارڈ کيا گيا۔