مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کو دوران تقریب ایک پولیس اہلکارنے جوتا دے مارا، تاہم وہ محفوظ رہے۔

Aug 15, 2010 | 18:39

سفیر یاؤ جنگ
عمرعبداللہ سری نگرمیں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ہونیوالی تقریب میں شریک تھے کہ پریڈ کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹرنے ان پر جوتا پھینک دیا۔ جوتا عمرعبداللہ کے قریب سے گزرگیا اورانہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پولیس نے جوتا پھینکنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش کی جائے گی۔ اس موقع پرعمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ لوگ جوتے مارلیں پتھر نہیں مارنے چاہییں۔
مزیدخبریں