جنوبی کوریا میں جاپان سے آزادی کے پینسٹھ سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، صدر لی میونگ باک نے متحدہ کوریا کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دارالحکومت سئیول میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقد ہونیوالی مرکزی تقریب میں صدر لی میونگ باک سمیت اعلی حکام ، غیر ملکی سفیروں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ صدر اور ان کی اہلیہ نے روایتی کورین لباس پہن رکھا تھا ۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے لی میونگ باک کا کہنا تھا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے دوبارہ ایک ملک بن جانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے اس مقصد کےلیے ری یونین ٹیکس کے نفاذ کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا کہ کشیدگی ختم کرکے عوامی فلاح و بہبود کے لیے تعاون بڑھایا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن