دارالحکومت سئیول میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقد ہونیوالی مرکزی تقریب میں صدر لی میونگ باک سمیت اعلی حکام ، غیر ملکی سفیروں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ صدر اور ان کی اہلیہ نے روایتی کورین لباس پہن رکھا تھا ۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے لی میونگ باک کا کہنا تھا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے دوبارہ ایک ملک بن جانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے اس مقصد کےلیے ری یونین ٹیکس کے نفاذ کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا کہ کشیدگی ختم کرکے عوامی فلاح و بہبود کے لیے تعاون بڑھایا جائے۔